جہلم

الحاج اکرام الحق اور چوہدری محبوب نے برادری اور ساتھیوں سمیت فواد چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و امیدوار این اے67فواد چوہدری کی انتخابی مہم کے کوآرڈینیٹر فراز چوہدری کی چتن میں معروف سیاسی و سماجی راہنماء الحاج اکرام الحق اور مسلم لیگ ن کے سابق ناظم چوہدری محبوب سے ملاقات، الحاج اکرام الحق اور چوہدری محبوب نے برادری اور ساتھیوں سمیت فواد چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،چوہدری محمود آف مونن بھی فراز چوہدری بھی کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے67سے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری کے بھائی و کوآرڈینیٹر انتخابی مہم فراز چوہدری نے چتن میں سابق امیدوار برائے چیرمین الحاج اکرام الحق اور سابق ناظم چوہدری محبوب سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button