عمران خان نے پنشن 10 ہزار کرکے حقیقی معنوں میں بوڑھوں بیواوں اور یتیموں کا بھرپور ساتھ دیا۔ ملک نور حسین

0

کھیوڑہ: 5 لاکھ سے زیادہ بوڑھوں بیواوں اور یتیموں کی ای او بی آئی پنشن5ہزار سے 10ہزار بڑھانے کی یقین دہانی اور عملی طور پر آج اعلان کرنے پر ہم وزیر اعظم عمران خان اور ان کے مشیر سید ذوالفقار ذلفی بخاری کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملک نور حسینچیئرمین ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر سید ذوالفقار ذلفی بخاری نے 5لاکھ سے زیادہ بوڑھوں بیواوں اور یتیموں کی ای او بی آئی پنشنرز کے مسائل پر بھی خصوصی دلچسپی لی پنشن10 ہزار کرنے پر حقیقی معنوں میں بوڑھوں بیواوں اور یتیموں کا بھرپور ساتھ دیا اورای او بی آئی پنشن میں کرپشن کرنے والے افسران بالا کے خلاف ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ سے زیادہ بوڑھوں بیواوں اور یتیموں کی ا پنے ہی ای او بی آئی فنڈ جن کے کھربوں روپے حکومت کے پاس جمع ہیں ان سے کم از کم ای او بی آئی ماہانہ پنشن 10 ہزاراعلان کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم وزیر اعظم عمران خان اورمشیر سید ذوالفقار ذلفی بخاری سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ای او بی آئی فنڈ میں کرپشن کرنے والے کرپٹ افسران کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے اوربوڑھوں بیواوں اور یتیموں کی ای او بی آئی پنشن فنڈز سے لوٹا ہوا ایک ایک روپیہ کرپٹ افسران سے وصول کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.