کھیوڑہ

کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ روڈ پہاڑی ایریا تباہ و برباد ہو چکا ہے انتظامیہ نوٹس لے۔ رمضان کھوکھر

کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ روڈ پہاڑی ایریا تباہ و برباد ہو چکا مگر افسوس کہ منتخب نمائندوں و دیگر انتظامیہ نے کی عدم دلچسپی محکمہ ہائی واے افسران نے تو کئی سالوں سے ہی اس روڈ کی تباہ و بربادی کا نوٹس نہیں لیا اس پہاڑی روڈ میں روڈکی تباہی کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپوٹروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حادثات معمول بن گئے۔
ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین رمضان کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی ڈی سی جہلم سے ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ پہاڑی ایریے میں مختلف موڑوں کی کھدائی کر کے بھاگ جانے والے ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ایسے ٹھکیدار کالائسنس منسوخ کر دینا چاہیے جو ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ لیتا ہے اور کام شروع کرنے کے بعد بھاگ جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ روڈ پر ہیوی ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے اور روڈ مکمل طور پر تباہ وبربادہو چکا ہے سیاسی نمائندوں نے تو ہمیشہ ہمارے شہر کھیوڑہ کے ساتھ بے وفائی کی اور ترقیاتی منصوبوں سے ہمارے شہریوں کو دور رکھا اس پہاڑی روڈ کے علاوہ کھیوڑہ شہر کی مین روڈ بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ رہی ہے مگر افسوس کہ کسی بھی ذمہ دار نمائندے اور انتظامیہ کے کسی بھی آفیسرنے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہیں ہیںمگر کسی نے بھی آئے روز حادثات اور پہاڑی ایریا اور شہر کی مین روڈ کی تباہی پر کوئی دلچسپی نہیں لی ہم کمشنرراولپنڈی ڈی سی جہلم سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ خداراہ ہمارے حال پر رحم کریں اور فوری نوٹس لیتے ہوئے ہمارے مسائل پر خصوصی دلچسپی لی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button