پنڈدادنخانتارکین وطن

ٹوبھہ، للِہ، کندوال کو نہری پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی آواز ہر جگہ اٹھائی جائیگی۔ راجہ حسن جنجوعہ

ریاض: جلالپور نہر پراجیکٹ علاقہ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور جو اس کا مخالف ہے وہ علاقے کا دشمن ہے ۔ کچھ سیاسی آج کل راگ آلاپ رہے ہیں کہ احتجاج کرنے والے اس پراجیکٹ کے مخالف ہیں اور ان احتجاج کرنے والوں کے ساتھ جو کھڑا ہے اس کو پراجیکٹ مخالف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن راجہ حسن جنجوعہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے رہنما پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ احتجاج کیوں ہورہا ہے ؟ ۔ جلالپور شریف، للّٰہ ، ٹوبھہ ، کندوال کے لوگ اپنے خدشات اور نقصان کے جائز ازالے کے لئے اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھا رہےہیں کوئی نہر مخالف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اہل علاقہ نہر کا پانی مانگنے پر اور زد میں آنے والی املاک کے جائز ازالے کے لئے آواز اٹھانے کو حکمران جماعت کے رہنما اور کارکن نہر مخالفت کا نام دیتے ہیں تو یہ ان کی مرضی لیکن اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ کس کے ایماء پر کر رہے ہیں۔
راجہ حسن جنجوعہ نے کہا کہ ہر ذی شعور آدمی عوام کے جائز مطالبات کے ساتھ کھڑا ہے اور ٹوبھہ، للِہ، کندوال کو نہری پانی سے محروم کرنے کی آواز ہر جگہ اٹھائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button