جہلم

وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکیج د ئیے جانے پر یوٹیلٹی سٹورز سے اشیاء کی خریداری میں اضافہ ہوگیا

جہلم: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریلیف پیکیج د ئیے جانے پر یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ، گھی آٹا چینی اور دیگر اشیاء خریدنے کے لئے غریب سفید پوش طبقے کا رش لگ گیا۔
چینی ،گھی ،آٹا کے نرخوں میں حکومتی کمی کے اعلان کے بعد شہر کے ذخیرہ اندوزوں نے اشیاء کے نرخ کم کرنے کی بجائے مصنوعی مہنگائی کے لئے اشیاء ضروریہ کی قلت پیدا کردی ہے۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 7ارب روپے کا یوٹیلیٹی سٹورریلیف پیکیج غریب اور مستحق افراد کیلئے تحفہ ہے جس میں مہنگائی سے پریشان عوام کوسستے داموں اشیا خور ونوش دستیاب ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ کمزور طبقات کا معیار زندگی بلند حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جیسے جیسے ملک کی مالی پوزیشن مستحکم ہوتی جائیگی اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button