کلین اینڈ گرین مہم سے متاثر ہو کر یوسی مغل آباد کے گاؤں بوڑا پنڈی کی خواتین نے مثال قائم کر دی

0

دینہ: کلین اینڈ گرین ایجنڈے سے متاثر ہو کر یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں بوڑا پنڈی کی خواتین نے مثال قائم کر دی ،صحت وصفائی کے حوالے سے خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔وویمن ویلفیئر سوسائٹی بوڑا پنڈی تحصیل دینہ کا قیام ،نیشنل روول سپورٹ پروگرام کے تعاون سے گاؤں میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ بوڑا پنڈی کی خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کی بہتری کے لیے عملی کام شروع کر دیا ،چیئرپرسن اعوان ٹرسٹ یوکے میڈیم راشدہ کی خصوصی کاوشوں سے گاؤں کی خواتین نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر عمل کرتے ہوئے صرف چار دنوں میں بوڑا پنڈی کی تقریبا 20 خواتین نے فی سبیل اللہ گاؤں کی بہتری کے لیے کام کرنے کی حامی بھری۔

چار دنوں میں وویمن ویلفیئر سوسائٹی بوڑا پنڈی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے خواتین نے گاؤں کی مختلف گلیوں سے خواتین کو اکھٹا کرتے ہوئے تقریبا 50ہزار روپے فنڈ اکھٹا کیا اور گاؤں بھر میں کوڑا کرکٹ کے لیے ڈسٹ بنز لگوا دیں ۔وویمن ویلفیئر سوسائٹی بوڑا پنڈی کی صدر مس عاصمہ شبیر اور جنرل سیکرٹری ساجدہ پروین سمیت شامل ہونے والی خواتین کا جذبہ قابل دید ہے۔

اس موقع پر میڈیم راشدہ اعوان کی درخواست پر این آر ایس پی کے ریجنل ہیڈ چوہدری زبیر نے گاؤں کا دورہ کیا اور تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی حامی بھر لی۔ اس دوران انہوں نے تنظیم کو مختلف ہدایات دیں تاکہ علاقہ بہتری کی طرف گامزن ہو سکے ۔

اس موقع پر میڈیم راشدہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ بوڑا پنڈی کی رہائشی خواتین نے گاؤں کی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کی۔گاؤں کی خواتین نے یونین کونسل مغل آباد کے سیکرٹری طاہر محمود سے بھی ملاقات کی اور گاؤں کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کی ۔

اس موقع پر میڈیم راشدہ اعوان اور وویمن ویلفیئر سوسائٹی بوڑا پنڈینے ریجنل ہیڈ این آر ایس پی چوہدری زبیر کو گاؤں کا دورہ کرایا جنہوں نے خواتین کے کام کو سراہا ۔وویمن ویلفیئر سوسائٹی بوڑا پنڈی کی تنظیم زیر نگرانی میڈیم راشدہ اعوان اپنی خدمات سر انجام دیں گی ۔اس موقع پر گاؤں کی رہائشی ملک اظہر اعوان کی خدمات کو سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.