دینہاہم خبریں

دینہ میں رکشہ الٹ گیا، 4 خواتین اور رکشہ ڈرائیور زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے رکشہ الٹ گیا جس سے چار خواتین اور رکشہ ڈرائیور زخمی ،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو آر ایچ سی منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک رکشہ جو جہلم سے دینہ کی طرف آ رہا تھا کہ چک اکا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ میں الٹ گیا ،رکشہ الٹنے کی وجہ سے ا س میں سوار چار خواتین اور ڈرائیور زخمی ہو گئے اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو 1122کو دی جس پر ریسکیو 1122 پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فورا آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button