جہلماہم خبریں

ن لیگ کی تنظیم نو کر کے وفادار کارکنوں کو شامل کیا جائے۔ راجہ ظفر اقبال، خواجہ ناصر ڈار

جہلم: مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کر کے وفادار کارکنوں کو تنظیموں میں شامل کیا جائے جبکہ تنظیم پر قبضہ گروپ جماعت کو ٹکڑوں میں بانٹ کر اسے کمزور کررہا ہے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظفراقبال،سابق صدر یوتھ ونگ پی ایم ایل این خواجہ ناصر ڈار نے آج نوجوانوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں اور رہیںگے ۔جبکہ قربانیاں جہلم کے نوجوانوں نے دیں جبکہ مفاد پرست ٹولہ جو ہر انتخابات سے پہلے ٹکٹ کے حصول کیلئے کبھی پیپلز پارٹی ،کبھی ق لیگ ،کبھی وٹو لیگ میں رہے جبکہ اپنے اقتدار کیلئے مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر بانی ورکروں کو مایوس کر کے جماعت کا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی نے خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دیئے گئے ترقیاتی فنڈز منظور نظر کونسلر اور ن مخالف کو دے کر مسلم لیگ ن کو تباہ کر نے کی ایک ناکام سازش کی ہے جس کو ہم لوگ کامیاب نہیں ہونے دیںگے ۔جس کے ہم خادم اعلیٰ پنجاب سے ملکر ثبوت فراہم کریںگے جبکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں امپورٹیڈ اور چور دروازوں سے آنے والے امیدواروں کو فارغ کر کے پارٹی کے مخلص کارکنوں کو مایوسی سے بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button