پنڈدادنخان

ہائی سکول اور قبرستان کے راستے پر قبضہ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، قبضہ ختم

تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاوں سمن وال میں ہائی سکول اور قبرستان جانے والے راستے میں قبضہ مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے ایکشن لے لیا، ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کر وا کرعوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاوں سمن وال میں قبضہ مافیا نے ہائی سکول اور قبرستان جانے والے سڑک کا قبضہ کیا ہوا تھا، اس سڑک کی چوڑائی 33 فٹ تھی گلی کے دونوں اطراف سے قبضہ مافیانے قبضہ کرنے کے بعد 10فٹ چوڑی رہ گئی تھی۔

سمن وال کے رہائشیوں نے سمن وال میں ناجائز تجاوزات کے خلاف باضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو تحریری درخواست دی تھیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری مشینری کے ساتھ ناجائز تجاوزات کمرے چار دیواری کا فوری طور پر خاتمہ کر دیا اور ہائی سکول و قبرستان جانے والی گلی سے قبضہ وگزار کرا دیا اور 33فٹ چوڑی گلی بحال کر دی۔

ناجائز تجاوزات ختم کرانے پر عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سید مجاہد عباس شاہ کو زبردست خراج تحسین کیا اور ان کی دلیرانہ کاروائی کو بھرپور سراہا اور امید کی کہ آئندہ بھی تحصیل بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کے قانونی کارروائی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button