جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا خون نچوڑنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: حکومت عوام کا خون نچوڑنے کی پالیسی پر گامزن ، ٹیکسوں کی بھرمار ، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ،سفید پوش طبقے کا جینا محال ہو گیا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا خون نچوڑنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اشیائے ضروریہ پر ٹیکسوں کی بھرمار ، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے۔
سابق ایم پی اے نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے غریب ریڑھی والوں کا بھی ذریعہ معاش بھی ختم کرکے مخالفین کو کچلنے کی پالیسیوں پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے جس کیوجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button