جہلم

عوام کو بہت جلد غاصب لٹیرے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملے گی۔ چوہدری فوق شیرباز

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیرباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جراتمندانہ جدوجہد کے نتیجہ میں لوٹ مار کرپشن بدعنوانیوں اور اقرباء پروری کا دور ختم ہونے والا ہے، وہ وقت دور نہیں جب اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے ہاتھوں میں ہوگا ،پاکستانی عوام کو بہت جلد غاصب لٹیرے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 25 سالہ جدوجہد کے نتیجہ میں وطن عزیز میں جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کی راہیں ہموار ہوئیں اور اب حقیقی جمہوریت قائم ہوگی، ہماری جماعت کرپشن مافیا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے اور قومی وسائل پر شب خون مارنے والے ہر ڈاکو اور لٹیرے کو احتساب کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا خون نچوڑ کر تجوریاں بھرنے والے سیاسی وڈیروں کو ایوان اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ، ان کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ شریف برداران نے اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا ،جس کیوجہ سے کوئی بھی محب وطن شہری ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ، تحریک انصاف نے حکمرانوں کی سیاہ کاریاں بے نقاب کر کے پاکستان کے 22 کروڑ غیور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button