جہلماہم خبریں

ڈینگی کی روک تھام کے لیے رواں سال میں بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے جنوری سے کام کیا جا رہا ہے۔
خصوصی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، ماحولیات، اطلاعات،میونسپل کمیٹی ، ہائر ایجوکیشن، جیل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے رواں سال میں بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ، مہم کو مزید فعال کرتے ہوئے ہاٹ سپاٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے ، انڈور اور اوٹ سرویلنس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ سال کے تمام اقدامات اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ رواں سال ڈینگی کے خاتمے کے لئے خاص طور پر تحصیل سوہاوہ میں کی جانیوالی سرویلنس میں مزید تیزی لائی جائے ۔
ڈی سی جہلم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کو ہدایات جاری کی کہ اس سال ان ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس مزید بہتر کیا جائے اور سوہاوہ کے سرویلنس ابھی سے شروع کی جائے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں فوری طور پر ڈینگی کی روک تھام کے تمام اقدامات شروع کیے جائیں اور باقی تمام متعلقہ محکمے ڈینگی کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button