دینہ

منگلا اور سوہاوہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ASI محمد سجاد حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال ولد عجائب خان سکنہ ضلع میر پور آزاد کشمیر سے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASI فیاض احمد تھانہ سوہاوہ نے اقدام قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم زائد فاروق عرف لٹو ولد عبدالخالق سکنہ سوہاوہ کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ3روندزاور5لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button