پڑی درویزہ

خام تیل کے بھاری ٹینکرز گزرنے کی وجہ سے چکوال موڑ تا کوٹ دھمیک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پڑی درویزہ: غوری آئل فیلڈ سے خام تیل کے بھاری ٹینکر ز گزرنے کی وجہ سے چکوال موڑ تا کوٹ دھمیک روڈ ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔ ڈی سی ضلع جہلم OGDCLسے فنڈز حاصل کر کے سڑک کی تعمیر نو کے انتظامات کریں ۔ جنرل کونسلر چوہدری محمد فاروق اور سماجی کارکن چوہدری مطلوب حسین اور دیگر معززین کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق چکوال موڑ سے کوٹ دھمیک تک سڑک صرف اس لیے خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے کہ غوری آئیل فیلڈ کے قیام کے بعد خام تیل کے بھاری ٹینکر اس سڑک پر سے گزرتے ہیں جبکہ سڑک بنیادی طور ڈسٹرکٹ کونسل کی سڑک ہے اور سابق سینیٹر و ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد افضل کے دور میں دو سے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈ سے تعمیر کی گئی تھی ۔ غوری آئل فیلڈ کے قیام کے بعد سڑک پر بھاری گاڑیوں کی آمدو رفت ایک معمول بن چکا ہے اور سڑک اب خستہ حالی کا شکا ر ہو چکی ہے اس وجہ سے مسافر گاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔

اس صورت حال کے سبب جنرل کونسلر یونین کونسل پیل بنے خان چوہدری محمد فاروق ، سماجی کارکن چوہدری مطلوب حسین اور دیگر معززین علاقہ نے ایک مشترکہ بیان میں نئے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سے مطالبہ کیا کہ وہ از خود سڑک مذکور کا دورہ کریں اور OGDCLکی انتظامیہ سے پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے 50ہزار ڈالر سالانہ کے حساب سے فنڈز حاصل کر کے چکوال موڑ تا کوٹ دھمیک سڑک کی تعمیر نو کے انتظامات کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button