جہلم

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کا جہلم کے حفاظتی بند کا اچانک دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن( ر) عبدالستار عیسانی نے جہلم شہر میں تعمیر کیے جانے والے حفاظتی بند کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم احسان اللہ وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹرڈولپمنٹ اشتیاق احمد بھی موجود تھے۔

تفصیلی دورہ کے دوران عبدالستار عیسانی نے پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تعمیراتی کام میں تیزی لانے اور پروجیکٹ بریفنگ دینے کی ہدایات دی۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور گٹر وں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہر گز برداشت نہیں کیے جا سکتے ، گندگی کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جن پر ایم سی کے افسران کو خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے شہریوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ عظیم شہری بھی اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑاکرکٹ صرف ڈمپنگ سائٹس پر تلف کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button