جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش نازیہ بی بی دختر پرویز ساکن لنگر پور جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1220 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 4500 روپے جبکہ منشیات فروش ملزم بلال گلزار ولد گلزار ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 130 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم ارسلان حیدر ولد محمد محبوب ساکن عید گاہ سعیلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 250 عدد پتنگیں معہ 15 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مظاہر حسین ولد نور حسین ساکن محلہ جوتانیہ کھیوڑہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عدنان رشید ولد محمد رشید ساکن پیراغیب جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button