دینہاہم خبریں

دینہ میں 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انگلینڈ پلٹ فیملی کو گھر پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیا

دینہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انگلینڈ پلٹ فیملی کو گھر پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیا، اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر 8 ہزار پاؤنڈ، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پو لیس پہنچ گئی مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی طلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب بائی پاس چک دادو کھو کھراں روڈ کے مقام پر سیالکوٹ ایئر پو رٹ سے میر پو رآزاد کشمیر جانے والی فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

متاثرہ شخص شہاب احمد ولد شاہ محمد سکنہ سیکٹر C-3 میر پور آزاد کشمیر نے بتایا کہ میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ لندن سے آنے والی بہن کو لینے ایئر پو رٹ سیالکوٹ گیا ہو اتھا کہ واپس آتے ہو ئے دینہ کے قریب ڈھوک کھو کھراں روڈ کے مقام پر پہنچا تو ایک GLI کار رنگ گرے جنہوں نے اپنی گاڑی ہماری گاڑی کے ساتھ لگا کر شیشے سے آواز دی کے گاڑی کو روکو۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں نے گاڑی رو کی تو 2 مسلح ڈاکو پیچھے سے اترے اور مجھ پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ ہاتھ اوپر کرو اور گاڑی کی تلاشی لینی شروع کر دی جس سے 2عدد لیڈیز بیگ اٹھا لیے جن میں 8 ہزار پاؤنڈ اور میری بیوی کے چھ عدد طلائی زیورات چوڑیاں، 3 عدد انگو ٹھیاں، پاکستانی 5 ہزار روپے، میرا بٹوا اور دیگر کاغذات جن میں اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے جن کی کل مالیت 24 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پو لیس تھانہ منگلا کینٹ نفری کے ہمراہ پہنچ گئی اور مدعی شہاب ولد احمد شاہ کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button