جہلم

ڈی پی او جہلم کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں افطار ڈنر کا اہتمام

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس لائنز جہلم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

افطار ڈنر میں ضیاء اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،محمد اسلم منگن سینئر سول جج ،نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم، محمد کاشف ڈوگراے ڈی سی (آر)،مطاہر امین وٹواے ڈی سی (جی)،ماریہ جاوید اے سی جہلم،ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،سعد آفریدی اے ایس پی،محمد ابراہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل،راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل اور محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ایس ایچ اوز ضلع ہذا،انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم سمیت ایلیٹ کمانڈوز،ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے رمضان المبارک میں بہترین ڈیوٹی پر اہلکاران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس نے شہریوں کے تحفظ اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین ڈیوٹی سرانجام دی۔تمام افسران و جوان جو رمضان المبارک میں روزہ رکھ کر مساجد کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں ان کی یہ ڈیوٹی عبادت سے کم نہ ہے ۔ماہ صیام کے آخری عشرہ میں سخت محنت کریں ،اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیںاور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے آر آئی لائن انسپکٹر محمد عرفان،لائن آفیسر ،انچارج میس مینجر پولیس لائنز کو افطار ڈنر کے احسن انتظامات کرنے پر شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button