پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ کی سیاسی شخصیت راجہ رضا علی خان برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل

پنڈدادنخان: علاقہ جالپ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت کرنل (ر) راجہ رضا علی خان آف پننوال اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

انہوں نے الحاج چوہدری شہباز حسین سابق وفاقی وزیر کی خصوصی کاوش سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور انہیں ویلج کونسل پننوال سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کر دیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری طفیل مارتھ، چوہدری شوکت محمود، گلزار احمد، سجاد، چوہدری عرفان کھوتھی اور خان عظیم حاکم خان دیگر موجود تھے۔

رضا علی خان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے تحصیل پنڈدادنخان میں پاکستان تحریک انصاف کی عوامی قوت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ راجہ رضا علی خان تحصیل پنڈدادنخان میں اپنی رفاعی سماجی خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button