دینہ

دینہ کو ماڈل سٹی بنانا میرا خواب ہے، شہریوں کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ محمد سلیم راجہ

دینہ: شہر کو ماڈل سٹی بنانا میرا خواب ہے ،شہریوں کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے ،ٹریفک کے مسائل اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ،شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،دوکاندار حضرات اپنی دوکانوں کے سامنے تجاوزات ختم کریں ،فٹ پاتھ خالی کر دیئے جائیں تا کہ عوام کو گزرنے میں آسانی ہو ،15یوم کے اندر مین چوک دینہ سے ہر قسم کی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار محمد سلیم راجہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے دینہ کی تاجر برادری سے خصوصی میٹنگ کے دوران کیا ۔میٹنگ میں چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق، کاروباری شخصیت حاجی افتخار احمد مغل ،حاجی ادریز اختر ،خان افتخار خان ،شیخ طاہر جنرل کونسلر ،فرید رمضان قریشی جنرل کونسلر سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا مجھے افسوس ہے کہ میں نے چند دن قبل دینہ شہر کی ایک ایک دوکان پر جا کر درخواست کی کہ اپنی دوکانوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیں مگر ایسا نہ ہو سکا ،دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے سامنے ریڑھی بانوں کو کھڑا کر رکھا ہے ،مین بازار دینہ میں کسی قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت روکنے کے لیے سنگل لگایا گیا تھا مگر اسے بھی توڑ کر ہٹا دیا گیا ہے ہماری آپ کی مائیں بہنیں دوران شاپنگ مشکلات کا شکار نظر آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر آپ کا اپنا ہے اسے اپنا گھر سمجھ کر اس کی حفاظت کریں ،بلدیہ دینہ ہمارے ساتھ تعاون کر کے شہر میں صفائی کے حوالے سے عملی اقدامات کرے،منگلا روڈ کو مز ید خوبصورت بنانے کے لیے سڑک کے درمیان میں پودے لگائے گئے جو شہر میں گھومنے والے مال مویشوں کی نظر ہو رہے ہیں ،ہم کو شش کر رہے ہیں کہ شہر کو ساف ستھرا رکھیں۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں عاشق نے کہا کہ ہم پوری ایمانداری سے شہر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں مگر مخالفین ہماری مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ،ہم کونسلرز حضرات کی مختلف ٹیمیں بنا کر شہر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،تاجر برادری نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button