ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے سرکاری میں چوری کی واردات، سکول ریکارڈ اور قیمتی اشیاء کو نقصان

ڈومیلی: گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول رائے پور ڈومیلی میں چوری کی واردات، نامعلوم چوروں نے تمام کمروں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے، سکول ریکارڈ اور قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچایا، تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول انتظامیہ نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست میں موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ تھانہ ڈومیلی کی حدود نواحی علاقہ رائے پور کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول میں گزشتہ رات کو نامعلوم چور سکول کی دیوار توڑ کراندر داخل ہوئے۔

چوروں نے تمام کمروں کے کُنڈے اور تالے توڑے، سکول کا میٹر کٹا ہوا تھا، پنکھے بھی اترے ہوئے تھے، پانی کی موٹرکے پائپ بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔ سکول کا ریکارڈ بھی بکھرا ہواتھا،سکول کے فرنیچرکو بھی نقصان پہنچایاگیا، اس پر فوری مقدمہ درج کیاجائے اور ملزمان کو تلاش کرکے گرفتار کیاجائے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہدجمع کرکے کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button