جہلم

عیدالفطر کی آمد آمد، شہریوں نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا

جہلم: عیدالفطر کی آمد آمد، شہریوں نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔

غریب طبقہ بھاؤ پوچھنے تک محدود، موبائل، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے عید کارڈ لکھنے کی روایت دم توڑ گئی، پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی۔

آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی بازاروں میں جوتے، کپڑے اور دیگر اشیاء کی خریداری کرنے والوں کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے جبکہ کمر توڑ مہنگائی کیوجہ سے غریب طبقہ دکانداروں کی جانب سے اشیاء کے منہ مانگے دام وصول کئے جانے پر بے بسی کی تصویر بنا ہوا نظر آتا ہے۔

موبائل اور سوشل میڈیا کیوجہ سے بازاروں میں کہیں بھی عید کارڈ فروخت کرنے والوں کے سٹالز نظر نہیں آتے اور نہ ہی گفٹ فروخت کرنے والی دکانوں پر خریداروں کا رش دکھائی دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button