دینہ

قرآن کریم میں ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبہ کی بہت بڑی راہنمائی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ: رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے، رحمت اور بخشش کے ان عشروں سے گزر کر آخری عشرے میں دوزخ سے رہائی کا پروانہ مومنین کو عطا کرنے کا وعدہ فرمایا اور آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے والے اللہ کے حضور اس کے در پر مسجد میں حاضر ہوکر ہمہ وقت اللہ کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور یہ بندہ مومن کے لیے بڑی خوش قسمتی ہے کہ اُسے اللہ کریم اس کی توفیق عطا فرمائیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے زمانہ مبارک میں مکہ مکرمہ میں بہت سارے ادیان باطلہ کی پیروی کی جا رہی تھی کفار مکہ نے آپ ﷺ سے گزارش کی کہ بے شک آپ دین اسلام پر عمل کرتے رہیں ہم منع نہیں کرتے لیکن ہمارے ادیان کو غلط کہنا چھوڑ دیں،لیکن آپ ﷺ نے اس بات پر سمجھوتہ نہ کیا اس وجہ سے آ پ ﷺ نے اپنے خدام کے ہمراہ مکہ سے مدینہ شریف ہجرت فرمائی اور ان کے خدام نے 23 برسوں میں معلوم دنیا کے تین حصوں پر عملی طور پر اسلام کانفاذ کر کے دکھا دیا پورا کفر مل کر بھی حق کو نہ مٹا سکا کیونکہ دین اسلام نے اُن خدام کے دلوں کو فتح کیا یہ وہ اصول ہیں جن سے ہر کوئی استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم رمضان المبارک میں نازل ہوا جس میں ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبہ کی بہت بڑی راہنمائی ہے، قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھا جائے کوشش کی جائے کہ تلاوت کے ساتھ ترجمہ بھی پڑھا جائے ،اکرم التراجم انتہائی آسان فہم اور بامحاورہ ترجمہ ہے اس کے علاوہ اکرم التفاسیر کا بھی ساتھ مطالعہ کیا جائے ایسے راز کھلیں گے جو آپ نے پہلے سوچیں بھی نہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button