یوسی لہڑی میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر 21دسمبر کو تحریک انصاف اور آزاد امیدوار میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا

0

سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر 21دسمبر کو تحریک انصاف اور آزاد امیدوار میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا،دونوں امیدواروں جیت کے لئے پُر امید ،یوسی لہڑی میں کل ووٹوں کی تعداد 3265ہے ،ہائی کورٹ کے فیصلے پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،علاقہ میں جوش و خروش عروج پر ،امیدواروں کے کارکنوں سے رابطے جاری ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی وارڈ نمبر 1میں دوبار ہ الیکشن 21دسمبر کو ہو گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ مختار احمد جن کا انتخابی نشان بلا اور آزاد امیدوار پرویز اختر عرف خوشتر جن کاانتخابی نشان بالٹی ہے آمنے سامنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار راجہ مختار میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وارڈ میں دوبارہ الیکشن کے احکامات جا ری کیئے ،یوسی لہڑی کی وارڈ نمبر 1میں ووٹوں کی کل تعد اد3265ہے جس میں خواتین ووٹرز1575جبکہ مرد ووٹرز کی تعددا 1619ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ نثار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،الیکشن کی تاریخ قریب آتے ہی یوسی لہڑی میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا دونوں امیدوا روں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے لئے کارکنوں سے رابطے تیز کر دیئے اب دیکھنا یہ ہے کہ جیت کس کا مقدر بنتی ہے ،پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.