دینہ

دینہ پولیس کی کارروائی، دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش سے 1400 گرام ہیروئن برآمد

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی کارروائی ،دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش سے ایک کلو 4سو گرام ہیروئن برآمد ،ملزم گرفتار، ماڈل پولیس تھانہ دینہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم سید حماد عابد اور ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز کی ہدایت ماڈل پولیس تھانہ دینہ کے اے ایس آئی فیاض احمد نے کارروائی کی۔
اے ایس آئی فیاض احمد نے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ذاکر عباس ولد انتظار حسین شاہ سکنہ نتھیہ تحصیل سوہاوہ سے ایک کلو 4سوگرام ہیروئن برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button