پڑی درویزہ

سوہاوہ چکوال ڈبل روڈ کی پختگی کے آثار ظاہر ہونے لگے، اسفالٹ پلانٹ کی تنصیب شروع

پڑی درویزہ: سوہاوہ چکوال ڈبل روڈ کی پختگی کے آثار ظاہر ہونے لگے ۔ اسفالٹ پلانٹ کی تنصیب شروع ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں منظور اور موجودہ حکومت کی طرف دوبارہ شروع ہونے والے سوہاوہ چکوال 70کلو میٹر ڈبل روڈ زیر تعمیر منصوبے کے آخری مرحلے کے آثار ظاہر ہونے لگے ۔ پولیس چوکی ملہال مغلاں کے باالمقابل اسفالٹ پلانٹ کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے ۔

عوامی حلقوں کی طرف سے توقع کی جارہی ہے کہ پلانٹ کی تکمیل کے بعد منصوبے کے آخری مرحلے پر کام کا آغاز ہو جائے گا مزید توقع ہے کہ 2018ء کے دوران ڈبل روڈ کی پختگی کا آخری مرحلہ شروع ہو جائیگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button