جہلم

محکمہ مال میں کرپشن کا باب ختم کر کے عوام کو خدمت کر کے ریلیف دیا جائے۔ عبدالستار عیسانی

جہلم: محکمہ مال میں کرپشن کا باب ختم کر کے عوام کو خدمت کر کے ریلیف دیا جائے جبکہ ریکوری کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے آج محکمہ مال کے افسران سے ایک اجلاس میں کیا۔اس اجلاس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر آفاق وزیر،اے سی جہلم ضیغم نواز،تحصیلدار ندیم برتھ کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ،تحصیلدار اور کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ کے انچارج بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ اراضی ریکارڈ اس لیے قائم کیا گیا ہے کہ عوام کو بروقت اور کرپشن کے بغیر فرد اور انتقال کی دستاویزات میسر ہوں اور تمام کام قانون اور میرٹ کے مطابق کیے جائیں لیکن اس ضمن میں کچھ شکایات میرے علم میں آئی ہیں جنہیں میں خود اچانک مانیٹر کروںگا اور جو بھی اہلکار اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے ضمن میں تمام ریکوریاں بروقت کر کے اس عمل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ رجسٹرار تمام رجسٹریاں قانون کے مطابق بروقت کریں اگر اس ضمن میں کرپشن کے بارے میں کوئی شکایت میرے پاس آئی تو اس کے خلاف فوری اور بروقت کاروائی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button