پنڈدادنخاناہم خبریں

عمران خان اور اس کے حواریوں کوووٹ دینا ہی ووٹ کی توہین ہے۔ مرزا سعید محمود جہلمی

دھریالہ جالپ: میں سیاستدان نہیں، کئی دہائیوں سے بے لوث عوامی لیڈر ہوں،میں اپنے حلقہ این اے 67 میں پیدا ہوا اور یہاں ہی مرنا ہے،کسے سے نہ کبھی ڈکٹیشن لی اور نہ سرجھکا کرجینا سیکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی ممتاز سیاسی و سماجی رہنما مرزا سعید محمود جہلمی نے ددھریالہ جالپ میں میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ضلع جہلم کے باہر سے امپورٹ شدہ جعلی اور اداکار ٹائپ لوگ خود کو این اے 67 اور پی پی 27 کے لیڈر گردان کر ہماری بھولے عوام کو ورغلا رہے ہیں،نہ انکا یہاں ماضی نہ حال اور نہ ہی انکا یہاں مستقبل ہے بس صرف اپنی عادت سے مجبور یہ لوگ ڈرامے بازی میں مگن ہیں۔

مرزا محمود جہلمی نے کہا کہ نام نہاد مخلص بنے ہوئے یہ خانہ بدوش الیکشن میں اپنے آپکو ہیرو بنائے ہوئے ہیں مگر الیکشن کے بعد انہوں نے تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں سے تو کون اور میں کون والا حساب کرنا ہے۔ میں نے ان لوگوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے یہ جعلی اور نام نہاد خدمت گار ہیں، نہ پی پی 25 میں اور نہ پی پی 26 میں اپنا آپ منا سکے اور 2 حلقے پھلانگ کر تحصیل پنڈدادنخان کے خدمات گار بننے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کو بھی بہت قریب سے جانتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کو عمران خان اور اسکے ان حواریوں کوووٹ دینا ہی ووٹ کی توہین ہے،ان لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں یہ محض لوگوں کو بے وقوف بنانے کے ماہر ہیں۔ این اے 66 اور 67 کے علاوہ پی پی 27 کے عوام انکو پہچانیں اور خدا را انہیں اپنے اور علاقہ کے اوپر مسلط نہ ہونے دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button