پڑی درویزہ

معروف رہنما جام ساقی کے انتقال پر سوہاوہ کی مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

پڑی درویزہ: تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے سرپرست اعلیٰ کامریڈ مرزا محمد سلیم ، چیئر مین مرزا احمد رضا ،سابق سٹی ناظم سوہاو ہ چوہدری محمد شبیر نائیک ، وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ واجد اقبال، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار نے ایک مشترکہ بیان میں بائیں بازو کے معروف رہنما جام ساقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی پاکستان کے 95فیصد پسے ہوئے محنت کش طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ مرحوم بائیں بازو کے حلقوں کا قیمتی سرمایہ تھے اور ان کی موت سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو عرصہ تک پورا نہیں ہو گا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے انقلابی رہنما طویل وقفوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button