دینہاہم خبریں

پنجاب آرٹس کونسل مری میں ضلع جہلم کی نوجوان مصورہ کے فن پاروں کی نمائش

دینہ: پنجاب آرٹس کونسل مری میں ضلع جہلم کی نوجوان مصورہ کے فن پاروں کی نمائش ،اس کے مہمان خصوصی چیف آفیسرٹی ایم اے مری ملک عابدتھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مری پنجاب آرٹس کونسل میں ضلع جہلم کی نوجوان مصورہ فائقہ حمزہ کے فن پاروں پر مبنی مصوری کی نمائش کے لئے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آفیسر ٹی ایم اے مری ملک عابدتھے،اس تقریب میں ضلعی سرکاری افسران سمیت مرد خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان مصوری فن پاروں میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگرکیاگیا ہے ،جو فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے یہ سب آئل پینٹنگ سے تیار کی گئی تھی۔
ان ثقافت پر مبنی مصوری کو لوگوں نے سراہااور مہمان خصوصی کی طرف سے فائقہ حمزہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا،اس کے علاوہ فائقہ حمزہ کے ثقافت پر مبنی فن پاروں کی کافی اور جگہوں پر نمائش ہوچکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button