جہلماہم خبریں

جہلم کو صاف ستھرا، پرامن اور روشنیوں کا شہر بنائے رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ عبدالستار عیسانی

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے جہلم شہر میں موجود مختلف مقامات، اندروں شہر، بازاروں،اور شہر کے مختلف مقامات پر نکا سی آب کے کاموں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ضیغم نواز کے علاوہ دیگرضلعی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کا کہنا تھا کہ جہلم شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تمام تحصیلوں میں میونسپل کمیٹی کے چیف افسران صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کریں اوربرساتی نالوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنائیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہری کوڑا کرکٹ صرف ڈمپنگ سائٹس پر تلف کریں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی کے امور کی کڑی نگرانی کریں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہا کہ جہلم کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ امن کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر بنائیں رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمیں جلد مکمل کرلی جائیں گی اور شہریوں کو معیاری صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button