دینہاہم خبریں

یوسی بدلوٹ سب آفس کا قیام، بلال اظہر کیانی نے دینہ کے 5 دیہاتوں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

دینہ: ویلڈن بلال اظہر کیانی، یونین کونسل بدلوٹ کے پانچ سے زائد دیہات کی عوام کا درینہ مسئلہ حل،یو سی سب آفس کا قیام، قبل ازیں عوام کو اپنے روز مرہ کاموں کیلئے اضافی مسافت طے کرکے یونین کونسل بدلوٹ کے دفتر جانا پڑتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یو سی بدلوٹ کے قیام کے وقت تحصیل دینہ کے چند دیہاتوں کے عوام سے زیادتی کی گئی، موہال،مالدیو، روہتاس، ریحانہ کے علاوہ مہتہ کو قریبی یونین گڑھ محل سے نکال کر 35 کلومیٹر دور یونین کونسل بدلوٹ میں شامل کر دیا گیا۔ ان علاقوں کے مکینوں کو اپنے یونین کونسل کے کام کے لئے طویل مسافت طے کرنا پڑتی تھی ان کی اس تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے جہلم کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت اور رہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی عملی کاوشوں سے یوسی بدلوٹ کا سب آفس مالدیو قائم کروانے میں آخر کامیاب ہو گئے اسکے قیام سے موہال،مالدیو، روہتاس، ریحانہ کے علاوہ مہتہ کے عوام اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
جب بلال اظہر کیانی کو ان علاقوں کے مکینوں نے اپنے اس مسئلہ سے آگاہ کیا تو بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور ان کے سامنے اہل علاقہ کے اس مسئلے کو پیش کیا اورسب آفس کے قیام کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کیا نہ صرف دفتر کا قیام عمل میں آیابلکہ ہفتے میں کم از کم ایک دن سب آفس یو سی بدلوٹ مالدیو میں سیکریٹری یونین کونسل کو ڈیوٹی سر انجام دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کا اصل کام یہ ہے کہ حقیقی عوامی مسائل پر نظر رکھے اور اس میں اتنی صلاحیت ہو کہ ان مسائل کو صحیح پلیٹ فارم پر موثر طریقے سے پیش کر سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ عوامی مسئلہ کے حل میں تعاون پر ان کا ممنون ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button