سوہاوہ

جشن آزادی پر سوہاوہ کے نوجوانوں کا منفرد انداز 220فٹ لمبے پاکستانی پرچم کے ساتھ شاندار ریلی

سوہاوہ: جشن آزادی پاکستان کے موقع پر جہاں سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا وہی نوجوانوں نے وطن سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے دو سو بیس فٹ لمبے پاکستان پرچم کے ساتھ شہر میں ریلی کا انعقاد کیا ۔

ریلی کاآغاز میلاد چوک سے ہوا جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ہوتی ہوئی واپس میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پیر سید عرفان امیر شاہ نے استحکام پاکستان موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جس میں درجنوں موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی ریلی کا آغاز پولیس تھانہ سوہاوہ سے ہوا جبکہ اختتام میلاد چوک میں ہوا ریلی کے شرکاء اور اہلیان سوہا وہ میں پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں تقسیم کی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عرفان امیر شاہ نے کہا کہ اس ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور اس وطن کی مٹی بڑی زرخیز ہے اور ہم نے اس وطن کی مٹی کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرنا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یک جان ہو کراپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button