دینہاہم خبریں

سول ڈیفنس کے رضا کار ہنگامی ڈیوٹیوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہیں۔ نیلم خٹک

جہلم: محکمہ سول ڈیفنس جہلم کے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع کا سیمینارگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہڈالی منگلا روڈ دینہ میں منعقد کیاگیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک نے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار ہنگامی ڈیوٹیوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہیں‘ سیکورٹی کے فرائض اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہئیے تاکہ ہنگامی صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت کی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس میں شامل ہوکر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرکے اپنی آخرت سنواری جاسکتی ہے ۔اس موقع پر پندرہ روزہ تربیتی پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات کے ہمراہ انہوں نے انعامات اور عزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہرآدمی کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہئیے تاکہ ہرآبادی میں سول ڈیفنس کا تربیت یافتہ رضاکار ہونا چاہئیے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹاجاسکے ۔

سول ڈیفنس آفیسر جہلم اشفاق احمد نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت ہرشہری کی ضرورت ہے جو ہمیں کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے مددگارثابت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button