جہلم

جہلم اور دینہ میں فائرنگ کے واقعات، ڈی پی او کا نوٹس، جنرل ہولڈ اپ کا حکم

جہلم: جہلم اور دینہ میں فائرنگ کے 2 واقعات، 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 6 افراد زخمی، ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے سخت برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے پورے ضلع جہلم میںجنرل ہولڈ اپ اور ایس ایچ او تھانہ صدر اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ جہلم کے نواحی علاقہ کنتریلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو ئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close