جہلم

جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، کورونا متاثرین کی تعداد 685 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 685 ہو گئی، 574 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایک اور فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
ترجمان کے مطابق اس وقت جہلم میں 98 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کے 15ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 34875 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 685 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 574 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button