شہر کے لیے ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ خدمت کی غرض سے بنایا ہے۔ محمد رضوان انور

0

کھیوڑہ: ہم نے شہر کے لیے ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ خدمت کی غرض سے بنایا ہے جس میں طلباء و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ڈائریکٹر محمد رضوان انور ایڈووکیٹ کا تقریب سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق دی فرسٹ سکول ملکوال میں سالانہ تقریب تقسیم منعقد ہوئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ مقبول سے کیا گیا دی فرسٹ سکول کے ڈائریکٹر محمد رضوان انور ایڈووکیٹ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔

تقریب میں تلاوت قرآن پاک نعت رسول ﷺ مقبول اور تقریری مقابلے ہوئے اور بچوں نے ملی نغمے ٹیبلو پیش کیے اور پوزیشن ہولڈر ز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور بہتر کارکردگی پر استاتذہ کو بھی اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے والدین نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر دی فرسٹ سکول کے ڈائریکٹر محمد رضوان انور ایڈووکیٹ و جملہ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

دی فرسٹ سکول کے ڈائریکٹر محمد رضوان انور ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہر کے لیے ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ خدمت کی غرض سے بنایا ہے جس میں طلباء و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اور تما م کلاسز کے طلباء و طالبات کو مفت کتابیں فراہم کیں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اچھی تعلیم سے بہرہ ورہو سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.