سیلفی بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں

0

جہلم: سیلفی بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے جہلم کے رہائشی دونوں نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں، دونوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سرائے عالمگیر میں جہلم کے2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے نہر اپر جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے ، 2 دوست سیلفی بناتے ہوئے نہر اپر جہلم میں جا گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔ تین دوست معراج، عاصم اور صمام نہر پر تصویر بنا رہے تھے کہ اس دوران معراج اور عاصم نہر میں جا گرے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کردی، دونوں دوستوں کی تلاش کے باوجود لاشیں نہ مل سکیں۔ دونوں نوجوان معراج اور عاصم کی لاشیں آج بروز جمعہ کو مل گئیں، دونوں نوجوانوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ معراج اور عاصم گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.