جلالپور شریف

جلالپورشریف پولیس نے اشتہاری ملزم کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کر لیا

جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+قیصرامجد مغل سے)تھانہ جلالپورشریف کی کاروائی مقدمہ نمبر151/16کا اشتہاری ملزم ضلع منڈی بہاوالدین سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپورشریف کی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے تھانہ جلالپورشریف میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر151/16بجرم 506/342/337Lii/337Fiiکے اشتہاری ملزم محمدجاوید ولد صالح محمدساکن سگھرپورتحصیل پنڈدادنخان کو ضلع منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کر لی۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی تھانہ جلالپورشریف میں متعدد مقدمات درج ہیں ۔

تاہم علاقہ کے عوام نے تھانہ جلالپورشریف کے ایس ایچ او ملک ذوالفقار کی کارکردگی کو سراہتے اور اُنہیں اور اُن کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اسی طرح ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دیتی رہے توبہت جلد تھانہ جلالپورشریف کا علاقہ جرائم پیشہ افرادسے پاک ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button