دینہاہم خبریں

دینہ میں سلیمان خان بھاری منشیات سمیت گرفتار، اویس خالد بھی پکڑا گیا

دینہ: ’’ سلیمان خان ‘‘ بھاری منشیات سمیت گرفتار ، اویس خالد بھی پکڑا گیا ، تھانہ دینہ میں مقدمہ درج، موبائل اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کو بذریعہ مخبر خاص اطلاع ہوئی کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک کار کے ذریعے منشیات دینہ میں سمگل کی جارہی ہے جس پر تھانہ منگلا نے ناکہ بندی کرکے ایک کار نمبری AK 470کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 2500گرام گردا، 300گرام ہیروئن ، 125گرام چرس ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے ملزمان سلیمان خان ولد نادان خان اور اویس خالد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم کے ساتھی اویس خالد نے بتایا کہ وہ دینہ شہر میں منشیات فروش کرتا ہے اور سلیمان خان سکنہ پشاور سے خرید کرتا ہے ملزم اویس خالد کی نشاندہی پر تھانہ دینہ کی حدود سے مختلف مقامات پر چھپائی گئی منشیات بھی برآمدکرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button