پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس نے چھپے ہوئے اشتہاریوں کو بلوں سے نکالنا شروع کر دیا، اشتہاری گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے چھپے ہوئے اشتہاریوں کو بلوں سے نکالنا شروع کر دیا، ایک اور اشتہاری گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے بلوں میں چھپے ہوئے اشتہاریوں کو نکالناشروع کر دیا۔ ایس ایچ او کی ٹیم سب انسپکٹر محمد اشفاق وغیرہ نے ایک عرصہ سے اشتہاری محضمد شفاعت ولد محمد ولایت ساکن کسلیاں کو گرفتار کر کے پابند سلا سل کر دیا۔

اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی اورایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button