کھیوڑہ

اپنے بچوں کی خوبصورت دنیا کے ساتھ ساتھ بہترین آخرت کا عہد کریں۔ یحی عبدالعزیز

کھیوڑہ: آج سالانہ تقریب میں بچوں کا رزلٹ لینے کے لیے ہم فکر مند اور بے چین ہیں اور ہر ایک کی بڑی حسرت ہے کہ اللہ کرے ہما را بچہ رزلٹ میں اچھی پوزیشن لے مگر ہمیں اس رزلٹ کی کوئی فکر نہیں جس یوم حساب کا لقب دیا گیا ہے یعنی قیامت والا دن۔

ان خیالات کا اظہار انجینئریحی عبدالعزیز ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز جہلم زون کا کھیوڑہ میں دارارقم سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بچے دنیا میں تو اچھا رزلٹ لے کر پاس ہو رہے ہیں اور ہم خوشی کا اظہار کر رہے ہیں مگر ہمیں بطور والدین کیا کبھی آخرت کے رزلٹ کے لیے فکر ہوئی یا ہم نے اپنی یا اپنی اولاد کی آخرت کے رزلٹ کے لیے تیاری کی ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے خدا راہ اپنی اور اپنے بچوں کی خوبصورت دنیا کے ساتھ ساتھ بہترین آخرت کا عہد کریں اور اس کے لیے ہمیں تعلیمی ادارہ جانچ پڑتال کر کے بچوں کو سکول میں داخلہ دلوانا ہو گا ہمیں ایک ایسے سکول کا انتخاب کرنا ہے جس میں بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی و اسلامی تعلیمات کو اولین ترجیح دی جاتی ہو ۔

تقریب میں چیف گیسٹ انجینئریحی عبدالعزیز ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز جہلم زون، عبدالجلیل عرف چا چا کرکٹ ،ملک نعیم قائمقام سی ایم پی ایم ڈی سی اور مہمان گرامی میں ملک فیصل عباس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ،ملک شوکت حیات وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ، چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان، سید اسد علی بخاری چیئرمین ایکشن کمیٹی تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان، چوہدری طاہر عباس معروف بزنس مین و سماجی شخصیت، حافظ ممتاز ملک ڈائریکٹر دارارقم سکولز للِہ، ملک فرحت ڈائریکٹر دارارقم سکولز چوآسیدن شاہ، چوہدری افتخار حسین ڈائریکٹر دارارقم سکولز پنڈدادنخان، ملک خالد سابق چیف سیکورٹی آفیسر، ملک علی اصغر کونسلر، ملک اشرف رضوان انور ایڈووکیٹ حافظ عبدالستار آزاد اور ان کے علاوہ تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبولؐ اور رنگ برنگے کپڑوں میں ملی نغمیں ٹیبلو اور مختلف قسم کے خاکے پیش کیے اور تقریب کو عبدالجلیل عرف چا چا کرکٹ نے چار چاند لگا دئیے۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل نے انجینئریحی عبدالعزیز ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز جہلم زون عبدالجلیل عرف چا چا کرکٹ اور دیگر مہمانوں کو یاد گاری شیلڈ دی۔

تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سلامتی و امن بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی، طلبا و طالبات کے والدین نے دارارقم سکولز کی تقریب کو بھرپور سراہا اور اساتذہ و جملہ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button