موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم، ڈومیلی کا رہائشی میٹرک کا طالب علم جاں بحق

0

ڈومیلی: ڈومیلی کے نواحی علاقہ کا رہائشی میٹرک کا طالبعلم موٹرسائیکل اور کار کے درمیان حادثے میں جاں بحق، نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں بنگیال کے رہائشی سولہ سالہ مہرشیرزمان کا ایک ہفتہ قبل رتیال کے مقام پر موٹرسائیکل اور کار کے درمیان حادثہ ہواتھا جس میں شیر زمان شدید زخمی ہوگیا تھا۔

نوجوان کو فوری طور پرجہلم ہسپتال منتقل کیاگیاتھا لیکن انہوں نے راولپنڈی ہولی فیملی ریفر کردیا جو کہ ایک ہفتہ زیرعلاج رہالیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اورزندگی کی بازی ہار گیا۔

نوجوان بیٹے کے انتقال پر والدین غم سے نڈھال ہیں، مہرشیر زمان میٹرک کا طالبعلم بھی تھا جس کی نمازجنازہ آبائی گاؤں بنگیال میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.