سوہاوہ

سوہاوہ میں مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں ہاتھوں کی زنجیر اور تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں ہاتھوں کی زنجیر اور ایک تقریب کا انعقاد ۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن تحصیل سوہاوہ کے صدر سید غوث علی شاہ نے تمام انتظامات کیے ۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تحصیل صدر مقام سوہاو ہ میں بھی مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی گئی ۔ بعد میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن تحصیل سوہاوہ کے صدر اور یگر مقررین نے تقریب سے خطاب کیا ۔

مقررین میں سابق سٹی ناظم سوہاوہ چوہدری محمد شبیر نائیک ، شہید چھمب کیپٹن شبیر شہید کے بھائی کبیر حسین شاہ اختر ، میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے چیئر مین راجہ شارق رزاق اورصدر انجمن تاجران سوہاوہ مختار احمدقریشی نے خطاب کیا۔ مقررین نے نہتے اور مظلوم کشمیری بھائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کا اہلیان کشمیر کو واقعی حق خود ارادیت دینا چاہیے ۔

یکجہتی کشمیر کے مظاہرے میں کشمیر کالولی وزیر آباد سے چوہدری محمد نذیر ایک بڑے جلوس کی قیادت میں شامل ہوئے اسی طرح سات مرلہ سکیم سوہاوہ سے سید محمد ، زاہد علی منہاس ، جاوید کیانی ، راجہ ابرار ، سابق کونسلر زاہد علی شاہ ، راجہ عمران اکرہ موہڑہ نے احتجاجی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل سوہاوہ کے دفتر میں شرکاء کی توضع کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button