پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم, 2 افراد زخمی

پنڈدادنخان: ہارون فلنگ اسٹیشن للہ روڈ کے نزدیک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے.

دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاوید اقبال ولد امیر مختار 26 سال اور محمد ندیم ولد عبدالرحیم 30 سال سکنہ بھیلووال گھر جا رہے تھے کہ اچانک سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے اہلکاروں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔ جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button