جہلم

ضلع جہلم کے سرکاری اداروں میں تعینات سیکورٹی گارڈز اونگنے لگے

جہلم: ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں تعینات سیکورٹی گارڈزاونگنے لگے جنہیں ہتھیار چلانے کی ٹریننگ نہ فٹنس سرٹیفکیٹ ، سرکاری و نجی اداروں کے سیکورٹی گارڈزسیکورٹی رسک بن گئے، شہر سمیت ضلع بھر کے سرکاری و نجی اداروں میں تعینات عمر رسیدہ سیکورٹی گارڈز کے پاس نہ تو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ ہے اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، تعلیمی اداروں، کالجوں ، سکولوں ، یونیورسٹیز، پاسپورٹ دفتر، پوسٹ آفسسز ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر، بینکوں ،سمیت سرکاری و نجی اداروں میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے عمر رسیدہ بزرگ جنہیں نہ تو اسلحہ چلانے کی کوئی باقاعدہ ٹریننگ حاصل ہے اور نہ ہی ان کے پاس موجود اسلحہ کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہیں ، سیکورٹی ایجنسز کے ذمہ داران نے بوڑھے سیکورٹی گارڈز سے12 گھنٹے ڈیوٹیاں لینی شروع کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر سیکورٹی گارڈ زنیند پوری کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

شہریوںنے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجربہ کار نوجوان سیکورٹی گارڈز بھرتی کئے جائیں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button