جہلم

دارالامان جہلم میں مقیم لڑکی کی شادی کا اہتمام، اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی

جہلم: دارالامان جہلم میں مقیم لڑکی کی شادی کا اہتمام دارالامان جہلم میں پناہ لینے والی ایک لڑکی کے نکاح کا فنکشن منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئراور علاقے کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی جناب نواز وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ،جہلم اور دیگر تمام افسران نے خصو صی طور پرشرکت کی۔اس موقع پر دلہن کو باقاعدہ عروسی سوٹ اور زیورات سے آراستہ کیا گیا اور تمام مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ طیبہ ناصرنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان کے قیام کا مقصد تشدد سے متاثر ہ خواتین کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ کی فراہمی ہے۔ ہم ادارے میں پناہ لینے والی تمام خواتین کو بلا امتیاززندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں اور انھیں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔جن خواتین کے پاس وکیل نہیں ہوتا ادارہ انھیں وکیل کی خدمات دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو فری ادویات اور میڈیکل کی سہولتیں دی جاتی ہیں۔جو خواتین اپنا گھر اور عزیزو اقارب چھوڑ کر دارالامان میں پناہ لیتی ہیں اور وہ شدید ڈپریس ہوتی ہیں ان کی بحالی کے لئے سائیکالوجسٹ ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔ادارہ خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ہنر سکھاتا ہے تاکہ یہ خواتین باہر جا کر باعزت زندگی بسر کر سکیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرنواز وڑائچ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس مقصد کے لئے فنڈز نہیں ہوتے ۔ ایسی تمام سرگرمیاں سوسائٹی اور مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوتے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button