پڑی درویزہسوہاوہ

سوات دہشت گردی کا شکار ہونیوالے شہید زاہد علی کے گھر ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم کا تعزیتی دورہ

پڑی درویزہ: سوات دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید زاہد علی کے گھر ڈی سی ضلع جہلم ، ڈی پی او ضلع جہلم کا تعزیت دورہ ۔ ایم پی اے راجہ اویس خالد اور چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں ہمراہ تھے ۔

تفصیلات کے مطا بق سوات خود حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپوت زاہد علی کی تعزیت کے لیے دن بھر سول اور انتظامی شخصیات کے دورے جاری رہے ۔قبر پر پھول چڑھائے اور دئیوال قبرستان روڈ کو شہید کے نام سے منصوب کرنے کا اعلان اور تعمیر نو کی یقین دہانی ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم اقبال حسین خاں ، دسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم عبدالغفار قیصرانی ، ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری راجہ محمد اویس خالد ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ محمد اعجاز ملک، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری محمدالیاس اور چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے نائب صوبیدار زاہد علی شہید کی رہائش گاہ واقع دئیوال کا دورہ کیا شہید کے ورثا کے ساتھ کچھ دیر رہے اور تعزیت کے ساتھ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ بعد میں تمام عہدیدان نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاہی ۔

اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر نے دئیوال قبرستان روڈ کو نائب صوبیدار زاہد علی شہید کے نام سے منصوب کرنے کی تجویز پیش کی جو ڈی سی ضلع جہلم نے فوری طور پر منظور کر لی اور ایم پی اے و پارلیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد زاہد علی شہید کی جلد تعمیر نو کی یقین دہانی کرا دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button