جہلم کے نجی کالج میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے بیٹے کا سرکاری گاڑی پر کرتب

0

جہلم: نجی کالج میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال کے بیٹے کا سرکاری گاڑی پر کرتب۔فوٹیج جہلم اپڈیٹس کو موصول ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی کالج میں نوجوان کس طرح سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والی گاڑیوں کے کرتب دکھا رہے ہیں۔

ایک گاڑی میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال کا بیٹا ہے جو گاڑی پر کرتب دیکھا رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد راجہ یاور کمال صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ میرے بیٹے نے اس طرح کر کے میرا سر نیچا کر دیا ہے۔ میں بہت شرمندہ ہوں، آئندہ یہ گاڑی میرا بیٹا استعمال نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کالج میں کوئی پروگرام تھا وہاں یہ گاڑیاں استعمال ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.