جہلم

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ اور ٹائیگر فورس دن رات محنت کر رہی ہے۔ ذوالفقار احمد

جہلم: کررونا وائرس پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ اور ٹائیگر فورس دن رات محنت کر رہی ہے، عوام کو حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا, باہمی تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بنائی جانے والی ٹائیگر فورس کی میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر آفس میں زیر صدارت کنونئیر ٹائیگر فورس اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی سٹی صابر حسین,سوشل ویلفیئر آفیسر سہیل ناصر,ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ڈاکٹر فاروق بنگش,نوید علی,محمد احمد شیخ اور حبیب الرحمان برقی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹائیگر فورس کے کنونئیر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، مشکل وقت میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں، ڈاکٹر کمیونٹی ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور انکو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش حکومت وقت کر رہی ہے کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح پیرامیڈیکس نے لوگوں کی جانیں بچائی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ڈاکٹر عدنان نجب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس حوصلے سے اپنے فرائض کو انجام دیا ہے وہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ قابل تقلید بھی ضلع جہلم کے عوام ڈاکٹر عدنان نجب کے ممنون ہیں۔

اس موقع پر ٹائیگر فورس چیرنگ کمیٹی کے ممبر نوید علی نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنا کام انتہائی ایمانداری سے کر رہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں ڈینگی جیسی وباء پر قابو پانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے جس طرح پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں ہیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے انکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

فوکل پرسن ٹائیگر فورس جہلم محمد احمد شیخ نے کہا کہ پوری قوم کو احتیاط کرکے اس عالمی وباء کا سامنا کرنا پڑے گا اپنے اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہئے کچھ لوگ کم علمی کی وجہ سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close